Skip to main content

Benefits of dried fruits

 

 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Benefits of dried fruits

خشک میوہ جات

انجیر گرم تر

      سفید انجیرحلق کی سوزش،سینے کا بوجھ اورپھپھڑوں کی سوجن میں مفید ہے، بہت زیادہ استعمال کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے جن کے سینے میں بلغم ہو وہ استعما ل کریں کیونکہ انجیر بلغم کو پتلا کر کہ خارج کرتا ہے انجیر نہار منہ کھانے سے عجیب و غریب فائدے حاصل ہوتے ہیں

 اخروٹ گرم

 دماغی کمزوری کے لیے مفید ہے گرم مزاج والوں کے لیے نقصان دہ ہے آخروٹ کو مناسب مقدار میں استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کے زیادہ استعمال سے منہ میں پھنسیاں پیدا ہوجاتی ہیں

 بادام گرم تر

دماغ اور بصارت کی تقویت کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہے دل کی کمزوری کے لیے موسمِ گرما میں اس کا شربت بنا کر پینا بہت مناسب ہے سات سے گیارہ عدد بادام سے زیادہ کھانا نقصان دہ ہے،کیونکہ یہ بہت گرم ہوتا ہے اور اس سے کو لیسٹرول بھی بڑھ جاتا ہے بادام ذرہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے اگر اس کا چھلکا اتار کر اور نمک لگا کر کھائیں تو جلد ہضم ہو تا ہے

 پستہ گرم تر

دل کو طاقت دیتا اور بدن کو موٹا کرتا ہے. دماغی کمزریوں کے لیے بہت مفید ہے پستہ گرم ہوتا ہے اس لیے گرم مزاج والے لوگ زیادہ استعمال نہ کریں

 کشمش گرم تر

دل کی کمزوری میں مفید ہے،دماغ کے کل اعضاء کو تقویت دیتی ہے قبض کشاء ہے،بلغم کو دور کرتی ہے جن کے جگر اور معدے میں گرمی ہو وہ کم استعمال کریں خشک کھانسی کا بہترین علاج ہے رات سونے سے پہلے41دانے کشمش،7عدد بادام بسم اللہ اور درود پاک پڑھ کر کھا لیں۔ان شاء اللہ عزوجل شفاء ملے گا۔

 مونگ پھلی گرم

چمبل اور جلد کے تمام امراض کے لیے مونگ پھلی کے تیل کی مالش بہت مفید ہے مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے کھانسی لگ سکتی ہے مونگ پھلی کم مقدار میں کھائیں اور کھاتے وقت اس کے دانے سے لال رنگ کا چھلکا اُتار لیں یہ دیر ہضم ہوتا ہے

 چھوٹی الائچی اعصابی عضلاتی

دل کو تقویت دیتی ہے  سوڑوں اور دانتوں کے لیے مفید ہےجن کو کھانسی یا پھپھڑوں کا مرض ہو اُن کے لیے اس کا استعمال نقصان دہ ہے جب بھی کھانا کھائیں تو بعد میں ایک سے دو دانے کھا لیں اس سے قے ،متلی،رطوبتِ معدہ اور دماغی تکلیف کو فائدہ پہنچتا ہے

 ناریل گرم تر

خون پیدا کرتا ہے، فالج کے مریض کے لیے مفید ہے ناریل میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا کم استعمال مناسب ہے ناریل کا پانی پتھری کو آرام دیتا ہے،اور سخت ناریل کھانے کی بجائے کچا ناریل زیادہ مناسب ہے

 چلغوزہ گرم تر

جسمانی پٹھوں کو تقویت دیتا ہے. گردوں اور جگر کی بیماری میں مفید ہے یہ دل کو طاقت دینے کے ساتھ ساتھ رگوں اور پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے کچا چلغوزہ استعمال نہیں کرنا چاہیے کہ یہ دیر ہضم ہوتا ہے اور اس سے بھوک بند ہوجاتی ہے،زیادہ کھانے سے بھی نقصان ہو سکتا ہے. بلڈ پریشر کے مریض استعمال کریں کہ یہ فالج کے اثر سے محفوط رکھتا ہے

 تِل گرم تر

تل چبانے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں، جسم صحت مند رہتا ہے اور چہرے پر چمک آتی ہے گرم مزاج والے زیادہ استعمال نہ کریں جن کو موسم سرمامیں زیادہ سردی لگتی ہواُن کے لیے تل کے لڈو بہت مفید ہیں یہ جسم میں طاقت پیدا کرتے ہیں اور اعصاب کو مضبوط بناتے ہیں

 سونف گرم

کھانے کے بعد کھانے سے ہاضمہ درست ہوتا ہے،اور گیس ختم کرتی ہے گرم مزاج والے کم استعمال کریں . لکے گرم دودھ میں ایک دو چھوٹی الائچی اور ایک چمچ سونف ڈال کر مکس کر کے استعمال کریں بہت مفید رہے گا۔ان شاء اللہ عزوجل

 عناب سرد

جگر ،معدے اور مثانے کی گرمی دور کرتے ہیں،اس کے استعمال سے چہرے پر نکھار آتا ہےسرد مزاج والے کم استعمال کریں اس کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عناب کے15 دانے رات کو پانی میں بگھگو دیں اور اس کے ساتھ 5 دانے املی کے ڈال دیں صبح چینی یا شہد ڈال کر استعمال کریں ۔ان شاء اللہ عزوجل بہت مفید رہے گا۔

 زیرہ سفید گرم خشک

معدے اور جگر اور آنتوں کو تقویت دیتا ہے،بلغم نکالنے میں مفید ہے،گردہ کی کمزوری میں مفید ہے. پیشاب کی رکاوٹ میں بہت فائدہ مند ہے گرم مزاج والوں کے لیے زیادہ استعمال نقصان دہ ہے

 کلونجی گرم خشک

پیٹ درد اور پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے مفید ہے،کھانسی کے لیے بھی مفید ہے. شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے پتھری ،گردہ اور مثانہ کے لیے بہت مفید ہے ریاحی امراض میں اچھا ہے

جو سرد خشک

جو کے استعمال سے پیاس اور گرمی کم ہوتی ہے تپ دق،کھانسی اور سر درد میں بہت مفید ہے موسم گرما میں جو کی روٹی بہت عمدہ غذا ہے،جسم میں سردی پیدا کرتی ہے. گرمی کے موسم میں جو کا ستو پینا بہت مفید ہے یہ پیاس کو بجھاتا ہے

مکئی سرد خشک

بھونی ہوئی مکئی طاقت دیتی ہے اور ذائقہ دار ہے مکئی خشک ہے اس لیے جن میں خشکی ہو وہ کم استعمال کریں
مکئی ابال کر کھانا زیادہ مناسب و مفید ہے۔

التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ
 

Amazing health benefits of roasted lentils

بھنے ہوئے چنوں کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
اکثر و بیشتر افراد بھنے چنوں کی افادیت سے لا علم ہوتے ہیں،  بھنے ہوئے چنوں میں انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد سمیت صحت سے متعلق متعدد شکایات کا قدرتی حل بھی موجود ہے۔ آج کل کی نو جوان نسل کو صحت سے متعلق متعدد شکایات کا سامنا ہے جیسے کہ خون کی کمی، موٹاپا، دماغ اور آنکھوں کا کمزور ہونا، پیٹ کا بڑھ جانا اور ہڈیوں کے کمزور ہونے کے سبب چھوٹی عمر ہی میں فریکچر آ جانا شامل ہے، طبی ماہرین کے مطابق بھنے ہوئے چنوں کو اگر روزانہ کی بنیاد پر کم از کم ایک مٹھی یا اس سے تھوڑی زیادہ مقدار میں شامل کر لیا جائے تو مندرجہ بالا مسئلے ہفتوں میں ختم ہو سکتے ہیں۔
طبی ماہرینکے مطابق 2020 اور آنے والے سالوں میں نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ موٹاپا ہے، بھنے چنے تیزی سے وز ن کم کرنے کے لیے نہایت مفید ہیں۔ یہ ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلوریز کم اور فائبر اور پروٹین کی مقدار بھر پور پائی جاتی ہے، بھنے ہوئے چنوں کا استعمال نا صرف وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے بلکہ کمزور کیے بنا انسانی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ماہرین غذائیت کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ بھنے چنوں کو چھلکوں سمیت کھانا چاہیے، اس طرح استعمال کرنے سے کثیر مقدار میں جسم کو فائبر اور پروٹین حاصل ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ دیر میں ہضم ہونی والی غذا ہے جس کے باعث کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ بھنے چنے وزن میں کمی تو کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو بھی ختم کرتے ہیں۔
غذائی لحاظ سے بھنے چنوں افادیت
بھنے چنے غذائیت سے مالا مال ہوتے ہیں، اس میں پلانٹ بیسڈ پروٹین ( پودوں سے حاصل کی جانے والی پروٹین)، ڈائٹری فائبر اور کاربوہائڈریٹس بھی بھرپور مقدار میں  پائے جاتے ہیں۔ چنوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور نمکیات وافر مقدار میں ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس میں آئرن، زنک، میگنیشیم اور فاسفورس بھی شامل ہوتا ہے، چنو میں میں متعدد وٹامنز بھی بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن سی، وٹامن اے، بی6 اور بی 12 سر فہرست ہیں۔
بھنے چنے خواتین کے لیے بہترین غذا
خواتین اگر بھنے ہوئے چنوں کا استعمال کریں تو جوڑوں سے درد، خون کی کمی، تھکاوٹ، دماغی کمزوری جیسی شکایات سے نجات حاصل کرسکتی ہیں اور ان کی جسمانی قوت میں بھی اضافہ ہوتا۔ ماہرین نسواں کے خواتین کے پوشیدہ امراض سے نجات، وزن میں کمی اور ان کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔
بچوں کی نشوونما
بھنے ہوئے کالے چنوں کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لیے بھی بہت مفید ہے، اپنے بچوں کی جسمانی قوت بڑھانے اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے  بچوں کو اس میں کشمش اور مصری ملا کر کھلائیں۔
بھنے چنے کولیسٹرول گھٹاتے ہیں
کالے بھنے چنے  کولیسٹرول کم کرنے کے لیے بھی بہترین غذا ہے، اس کا باقاعدگی سے استعمال کر کے قدرتی طریقے سے کولیسٹرول کے مسئلے سے با آسانی جان چھڑائی جا سکتی ہے۔
ہڈیوں کے لیے معاون
چنوں میں آئرن، فاسفورس، میگنیشیم، کوپر اور زنک بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور ان کی مضبوطی کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں، چنوں میں موجود نمکیات ہڈیوں کی نمکیات کی ڈینسیٹی کو بہتر بناتی ہے۔
آنکھوں کی صحت
بھنے چنوں کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے بینائی بہتر ہوتی ہے، چنے زنک، وٹامن اے، سی، اور ای حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو بینائی کی بہتری کے لیے کافی مددگار وٹامنز مانے جاتے ہیں۔
التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ
 

 

Comments