Skip to main content

Rose Water

 

9 Medical Benefits of Rose Water

عرق گلاب کے 9 طبی فوائد

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

 پھولوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ گلاب کے پھول سے نکلنے والا عرق  جلد کو دل کش اور صحت مند بنانے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور آج بھی اسے بہت ساری بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ گلاب کی پتیوں کو سختی کے ساتھ نچوڑ عرق نکالا جاتا ہے جسے پھر ایک خاص مقدار میں پانی میں شامل کر لیا جاتا ہے، اس محلول کو پھر عرق گلاب کہا جاتا ہے، اس کا دوسرا نام روز واٹر بھی ہے۔اس کے علاوہ عرق گلاب میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اور اینٹی سیپٹک اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت میں بہتری لانے کے لیے بہت مفید ہیں۔
ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
 جِلد کی نمی
جلد میں اگر نمی کم ہو جائے تو خشکی سمیت جلد کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عرق گلاب کے استعمال سے جلد میں پانی کی مقدار متوازن رہتی ہے جب کہ یہ جلد سے پانی کے زیادہ اخراج کو بھی روکتا ہے۔ جلد میں نمی برقرار رہنے سے نکھار میں اضافہ ہوتا ہے اور جلد نرم و ملائم اور چمک دار بھی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں بہت زیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے جسم کے کچھ حصوں سے بو آنے لگتی ہے، ایسے حصوں پر یہ عرق لگانے سے بو کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے ساتھ ساتھ سردیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کی جلد خشکی اور ایگزیما کا شکار ہو جاتی ہے، ایسے موسم میں اگر عرق گلاب کو استعمال کیا جائے تو جلد خشکی کا شکار نہیں ہوتی۔
 چھائیوں کا خاتمہ
اگر آپ چہرے پر بننے والی چھائیوں سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو عرق گلاب ایک بہترین آپشن ہے۔ دو چمچ بیشن، ایک چٹکی ہلدی، اور تھوڑا سا عرقِ گلاب شامل کر کے ایک پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں۔ چہرے کی ترو تازگی میں اضافہ کرنے کے لیے اس سے بہتر گھریلو ٹوٹکہ کوئی نہیں ہے۔اس کے علاوہ کچھ بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے کیل مہاسوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، عرق گلاب کے استعمال سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہو جاتی ہے، جس سے جلد نم رہتی ہے اور کیل مہاسوں میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے عرق گلاب استعمال کیا جاتا ہے۔ ہونٹوں کے کالے پن کو دور کرنے اور ان کو گلابی بنانے کے لیے عرق گلاب میں چقندر کا جوس شامل کر کے دن میں دو سے چار دفعہ ہونٹوں پر لگائیں۔
 بہترین فیس ماسک
چہرے کے نکھار میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے فیس ماسک استعمال کیے جاتے ہیں، مگر ان سب میں سے زیادہ مؤثر عرق گلاب سے بنا ہوا فیس ماسک ہے۔ فیس ماسک بنانے کے لیے ایک چمچ ملٹانی مٹی، لیموں کا رس، اور دو چمچ عرق گلاب لے کر فیس ماسک بنا لیں اور اسے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگا لیں اور پھر نارمل پانی سے دھو لیں۔
 گلے کی خراش سے نجات
عام طور پر گلے کی خراش سے چھٹکارا پانے کلے لیے اینٹی بائیوٹکس استعمال کی جاتی ہیں، لیکن اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کے لیے عرق گلاب کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں گلے کی خراش کے لیے عرق گلاب کو ایک روایتی علاج سمجھا جاتا ہے۔
ہاتھوں کی خشکی کا خاتمہ
زیادہ تر خواتین کو صابن سے کپڑے اور برتن دھونے کی وجہ سے ہاتھوں کی خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ خشکی کافی الجھن کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے اس سے چھٹکارا پانا ضروری ہوتا ہے۔ ہاتھوں کی خشکی کے لیے ایک لوش بنا لیں، لوشن بنانے کے لیے چار چمچ گلیسرین اور لیموں کا رس اور آٹھ چمچ عرق گلاب مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ ہر بار برتن اور کپڑے دھونے کے بعد اس لوشن کو اپنے ہاتھوں پر لگا لیں۔ اس کے علاوہ نیل پالش کے مسلسل استعمال کی وجہ سے ناخنوں کا رنگ خراب ہو جاتا ہے، ناخنوں کی قدرتی رنگت وآپس لانے کے لیے عرق گلاب اور لیموں کے رس کو مکس کر کے ان پر لگائیں۔
آنکھوں کی سوزش میں کمی
دن بھر کام کرنے یا کمپیوٹر سکرین پر بیٹھنے کی وجہ سے آنکھوں کی جلن اور سوزش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آنکھوں کی سوزش اور جلن سے بچنے کے لیے رات کے وقت روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر آنکھوں پر لگائیں۔ اس سے آپ کو آنکھوں کو فوری طور پر سکون ملے گا۔
 زخموں کے لیے مفید
عرق گلاب کو زخموں کا بھی بہترین علاج سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زخموں کے انفیکشن سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ عرق گلاب کے استعمال سے زخم کے مندمل ہونے کا عمل بھی تیز ہو سکتا ہے۔
 بالوں کی مضبوطی
غیر متوازن غذاؤں کے استعمال یا طبی مسائل کی وجہ سے اگر آپ کے بال کمزور ہو چکے ہیں تو عرق گلاب ایک بہترین علاج ثابت ہو سکت ہے۔ بالوں کی مضبوطی میں ضافہ کرنے کے لیے ایک کپ عرق گلاب، وٹامن ای کے دو کیپسول، اور زیتون کے تیل کے آدھے چمچ آپس میں مکس کر لیں اور اسے سر پر لگائیں۔ بال خشک ہونے پر دھو لیں۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بھی بالوں پر عرق گلاب لگایا جا سکتا ہے۔
عرق گلاب کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے

التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ
 

 

Comments